جالب۔۔۔۔۔
ہمیشہ ہی انگلش میں بلاگ لکھا ،اس بار
مجھے جالب پر بلاگ لکھنا تھا ،اور اگر اس بار بھی انگریزی میں بلاگ لکھتی تو
میرے حساب سے یہ ناانصافی ہوجاتی جالب اور انکی عوامی خدمات سے ۔حبیب احمد جالب سن 1928 میں ہوشیارپور پیدا
ہوئےاور ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے ہوشیار رہے ،، جالب کو عوامی شاعر کہا جاتا ہے ،وہ جالب کہ جب جب آمروں نے آئین کو آمریت کے زیور پہنائے ،عوامی نمائندوں نے عوام پر ظلم ڈھائے ،،ہر اس وقت جالب کی آواز گونجی اور جالب نے کہا میں نہیں مانتا
میرے حساب سے یہ ناانصافی ہوجاتی جالب اور انکی عوامی خدمات سے ۔حبیب احمد جالب سن 1928 میں ہوشیارپور پیدا
ہوئےاور ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے ہوشیار رہے ،، جالب کو عوامی شاعر کہا جاتا ہے ،وہ جالب کہ جب جب آمروں نے آئین کو آمریت کے زیور پہنائے ،عوامی نمائندوں نے عوام پر ظلم ڈھائے ،،ہر اس وقت جالب کی آواز گونجی اور جالب نے کہا میں نہیں مانتا
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا،،اب
چاہے پھر جالب کو پابند سلاسل کردو یا تختہ دار پر لٹکادو
پہلی بار جب جمہوریت کے تختہ عامر ایوب خان نے پلٹا تو جالب چپ نہ رہا اس
سے چپ رہنے کو کہا تو کہنے لگا،،
کہیں گیس کا دھواں ہےکہیں گولیوں کی بارش
شب عہد کم نگاہی
تجھے کس طرح ستائیں
اپنے قریبی دوست بھٹو کی حکومت میں بھی کبھی جالب نے سیاست کے گورکھ دھندوں میں ہاتھ نہیں ڈالا
بھٹو نے جالب کو اپنی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی ،تو جالب نے کرسی کے حصول کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کو بےضابطگی کا نام دیا،،اور بتادیا کہ بحر کبھی دریا میں شامل نہیں ہوتی ،
ایک بار پھر جالب کی آنکھوں نے جمہوریت کی تاراجی دیکھی ،،فوجی جرنیل ضیا نے جمہور کو محسور کیا ،لیکن جالب کی زبان نہ کاٹ سکا ،جالب کہتے رہے
ظلمت کو ضیا، صر صر کو صبا، بندے کو خدا کیا لکھنا وقت بدلا ،آمریت کا اندھیری رات کا جمہوریت کی آزادی پر زوال ہوا لیکن جالب کے مطابق صرف ایوان اقتدار کی دیوراوں پر لگی آمرکی تصویر ہٹ کر قائد عوام کی سپوت کی تصویر آگئ ،،لیکن غریبوں کےگھروں میں فقر چلتا رہا فاقے چھائے رہے
جالب نے محلات میں بسنے والوں کو جب بھی جگایا،
حال اب تک وہی ہیں فقیرون کے
دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
ہر بلاول ہے قوم کا مقروض
پاووں ننگے ہیں بے نظیروں کے
لیکن جالب صدائِیں لگاتے لگاتے1993 میں چلا گیا ،، عوامی نمائندوں کے کانوں پر نہ اس وقت جوں رینگی،نہ اب ،اب تک ٹاٹ پر سونے والی عوام کے ،،
شیر دل بےنظیر حکمران اعوان اقتدار میں کانوں میں رووئیاں ٹھوس کر نرم گداز بستروں پر سورہے ہیں
اور جالب کی آواز گونج رہی ہے
آخر چلا ہی گیا روٹھ کہ ہم فرزانون سےوہ دیوانہ جس کو زمانہ جالب جالب کہتا تھا
No comments:
Post a Comment